زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان آرہی ہے؟؟

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان آرہی ہے؟؟

41 views

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کے سفر کی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے بادل چھٹنے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئیں، جبکہ کھیل کے میدان بھی آباد ہونے لگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بھی روشن امکانات بھی واضح ہونے کو جارہے ہیں۔اس سلسلے میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی کرک

انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کے سفر کی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کردیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی  ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل  سیریز ملتان جبکہ تین ون ڈے میچز راولپنڈی

کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، انگلینڈ سیریز کی طرز پر احتیاطی اقدامات میں

کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا  ٹیسٹنگ شامل ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں منتقلی اور کورونا ٹیسٹنگ طے کردہ  پروٹوکول میں شامل ہیں۔

پی سی بی آئندہ ایک دو روز میں کورونا ایس او پیز زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ارسال کرے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ انتظامات پر نظرثانی کر کے اپنی حکومت

سے حتمی اجازت لے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *