عوام کے لیے خوشخبری پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

عوام کے لیے خوشخبری پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

48 views

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خانہ کے مطابق 30 ستمبر تک موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، اس سے قبل وفاقی حکومت نے مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا۔اگست کے مہینے میں اوگرا نے قیمتوں میں ساڑھے تین سے نو روپے فی لیٹر تک اضافے کی دو الگ الگ تجاویز تیار کی تھیں تاہم

وزیراعظم نے اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک میں حالیہ بارشوں سےعوام مشکلات میں ہیں اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ممکن

نہیں، مشکل حالات میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *