ایک بار پھر بابر اعظم ٹاپ 3 میں شامل

ایک بار پھر بابر اعظم ٹاپ 3 میں شامل

50 views

پاکستان کے نامور کھلاڑی بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹاپ 3 میں جگہ برقرار رکھی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ درجہ بندی میں پہلی 5 پوزیشنز میں

کوئی فرق نہیں پڑا، ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، روس ٹیلر چوتھے اور فاف ڈوپلیسی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ کین

ولیمسن چھٹی، ایرون فنچ ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، کوئنٹن ڈی کک نویں اور جونی بیراسٹو 3 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب بولرز میں پہلے نمبر پر ٹرینٹ بولٹ، دوسرے نمبر پر جسپریت بمرا اور تیسرے پر مجیب الرحمان ہیں جب کہ 3 درجے بہتری کے ساتھ

کرس ووکس چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، کاگیسو ربادا اور پیٹ کمنز کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ محمد عامر ساتویں پوزیشن پر ہیں جب کہ جوش ہیزل

ووڈ 7 جمپ لگاتے ہوئے آٹھویں نمبر پر آگئے، اس کے بعد میٹ ہینری اور مچل اسٹارک کے نام ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *