اکتوبر اور نومبر میں کورونا شدید ہوگا، ڈبیلوایچ اونے خبردار کردیا

اکتوبر اور نومبر میں کورونا شدید ہوگا، ڈبیلوایچ اونے خبردار کردیا

221 views

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ یورپ میں کورونا کے پھیلنے کی رفتار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔  

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر ہینز کلوج نے کہا ہے کہ رواں ماہ ستمبر کے دوران جس تعداد میں

کورونا کے کیسز دیکھے گئے ہیں وہ ’ہم سب کو جگانے کے لیے لگائی گئی‘ آواز ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ میں کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے اکتوبر نومبر میں یورپ کورونا وبا

سے مزید شدید متاثر ہوگا اور ہلاکتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 50 ہزار 449 افراد ہلاک اور 3 کروڑ3 لاکھ40 ہزار853 متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ20 لاکھ 31 ہزار229 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 لاکھ 59 ہزار 175رہ گئی ہے۔

براعظم یورپ میں ڈبلیو ایچ او کے 53 رکن ملکوں میں کورونا کے اب تک 50 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ 27 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق یورپ میں اس وقت روزانہ 40 سے 50 ہزار کے درمیان کیسز ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ یکم اپریل کو یہ تعداد 43 ہزار تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *