کس نے کتنا ٹیکس دیا ایف بی آر نے سب بتا دیا

کس نے کتنا ٹیکس دیا ایف بی آر نے سب بتا دیا

111 views

مالی سال 2018کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لےگیا اور پہلے نمبر پر آیا۔ فائلرز زیادہ ہونے کے باوجود پنجاب ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر آیا۔ جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018ء کی ٹیکس ڈائریکٹری بھی جاری کر دی گئی ہے۔

کراچی سے سب سے زیادہ 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا ۔ کراچی جنوبی سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار، کراچی

وسطی سے 9 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے، کراچی شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا۔اسلام آباد سے 204 ارب 14 کروڑ

86 لاکھ 73 ہزار روپے، فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے، گجرانوالا سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع

ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (آیف بی آر) کی جانب سے جاری کی گئی ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018ء میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے

ٹیکس دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف

زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8

ہزار 948 روپے ٹیکس دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کوئی ٹیکس نہیں دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 2018ء میں 53 لاکھ46 ہزار 342 روپے، بلاول بھٹو زرداری

نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 29 لاکھ 49ہزار 200 روپے ٹیکس دیا۔ شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 595 روپے، ریاض

فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس دیا، فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار 727 روپے ٹیکس دیا۔اسی طرح اختر مینگل نے2018ء میں 13 لاکھ 24 ہزار 375

روپے، وفاقی وزیر علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللّٰہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے ٹیکس دیا تھا۔

ایف بی آر کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

عباسی نے 24 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 2 لاکھ 67 ہزار 380 روپے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے

اور علی محمد خان نے 4 لاکھ 30 ہزار 695 روپے ٹیکس دیا۔

کس نے بلکل ٹیکس نہیں دیا ۔۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *