پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل

پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل

75 views

عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو6 ارب ڈالرایوارڈ پرحکم امتناع جاری کردیا ہے۔

جولائی 2019ء میں انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (اکسیڈ) ٹریبونل نے آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پاکستان کو

چھ ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پر یہ پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی

کامیابی ہے، 2019ء میں پاکستان نے 6 ارب ڈالر جرمانہ کالعدم قرار دلانے کے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔

اٹارنی جنرل کے مطابق اکسیڈ نے10 مارچ 2020ء کو پاکستان کی درخواست پر 6 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی روکنے کا عبوری حکم امتناع دیا تھا،حالیہ

سال 2020 اپریل میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی اور اب حکم امتناع جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو اکیسڈ نے پاکستان کے حق میں حکم امتناع کو مستقل کرنے کا حکم دیا ہے، ریکوڈک کے معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء

میں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *