وہ سرفروش بیٹے ملک کے پاسبان تھے ،ارضِ خدا پہ ماضی کی داستان تھے

وہ سرفروش بیٹے ملک کے پاسبان تھے ،ارضِ خدا پہ ماضی کی داستان تھے

45 views

تمام تعریفیں اس رب کے لیے جو فتح دینے والا ہے،ہمارا سرٖخرو ہونا دشمن کو زیر کرنا اس رب کی بدولت ہے ۔

تحریر صبحین عماد

بھارت اپنی دیگر افواج کی ناکامی کی طرح اپنی بحریہ کی نا اہلی کو بھی آشکار کر دیتا ہے اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے خلاف زیر آب اور سطح آب

پرجارحانہ عزائم کے ذریعے بحیرہ عرب کے ا من و استحکام کو غارت کرنے کے درپے رہتا ہے۔ بھارت ماضی میں ایسی ناکام کوشش کرچکا ہے جس سے

بحر ہند میں اس کی بحری حکمت عملی ناکام ہوئی ۔

چار  مارچ 2019 پاکستان کی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جس دن ہم نے دشمن کی ہر خوش فہمی کو غلط فہمی میں تبدیل کرکے فتح اپنے نام کی تھی اور دشمن

کو منہ تک چھپانے کی، بھاگ جانے کی یا کوءی بہانے بنانے کی مہلت تک نہ دی ۔۔یہ واقعہ ہے اس شام کا جب پاکستن کے سمندری حدود میں بھارتی ابدوز

نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکین سمندری شیر جوان جاگ رہے تھے اور دشمن کے ہر قدم پر پاکستان کی افواج کی نگاہ ہے بھارت شاید یہ بھول گیا تھا۔

جب ہی چار مارچ 2019 کو بھارتی آبدوز نے پاکستانی پانیوں میں در اندازی کی کوشش کی، جس پر وطن کے محافظوں نے بھاگنے پر مجبور کیا، کامیاب

آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے پاک نیوی کی ڈاکیو منٹری فلم ‘سرخرو’ ایک ایسی یاد ہے جو 4 مارچ کو ہونے والے واقعہ پر بناءی گءی ہے یہ دستاویزی فلم ریلیز

کے بعد ہی کامیابی کی بلدیوں پر پہنچ گئی دراصل یہ فلم بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخلے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے، 4

مارچ 2019 کو پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا اور دشمن کو اس کی حد پرامن طریقے سے سمجھا دی تھی ، اس فلم

کو بے حد خوبصورت اور حقیقت کو سامنے رکجتے ہوئے فلمایا گیا ہے فلم کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے شیر جوانوں نے کیسے دشمن کو اپنی

حد بتا کرہوش اڑاتے ہوئے بروقت کارروائی سے سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا ۔

اس فلم کو دیکھنے کے بعد یہ اندازا ہوجاتا ہے کہ ملک کی جانب بڑھتے ہر قدم پر ہمارے جوانوں کی نگاہ ہے ملک کسقدر محفوظ پاتھوں میں ہے اس

دستاویزی فلم کو دکھتے ہوئے ہر ایک پاکستانی کو جہاں فخر ہوگا ونہی دشمن دیکھ لے تو اپنے ناپاک اروادوں سے باز رہے گا کیوں کہ پاکستان کی افواج ملک

کے لیے جان دینے اور لینے کو ایک لمحہ نہیں سوچینگے اور دشمن کو صف ہستی سے مٹا دینے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں جبکہ 4 مارچ 2019 کو بھارتی

بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کشیدگی کا تسلسل تھی،لیکین 4 مارچ 2019 کو پاک بحریہ کو جوانون کی بروقت کارروائی

نے جہاں بھارت کو ناکام اور شرمسار کیا ونہی پاکستان کے جوان اس ملک کے شیر محافظوں کو سرخرو کردیا ۔یہ دستاویزی فلم سرخرو پاک بحریہ کے بہادر

ہیروز کو فرائض ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور دشمن کو یہ واضح کرتی ہے کہ پاکستانی افواج ملک کے جانبازوں کی دشمن

کے ہر ہر قدم پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے تو اگر کبھی کوئی خیال آئے حملے کا تو اپنا حشر پہلے سوچ لینا کیونکہ ہمارے جوان اپنے ملک اور اپنی سرحدوں

کی حفاظت کرنا اور دشمن کو ناکامی کی دھول چٹانا خوب جانتے ہیں۔

جن کے لہو نے لکھی ،تاریخ بانکپن کی 
وہ مادر وطن کے پر عزم نوجوان تھے 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *