بھنڈی صحت کے لیے مفید حیران کن فوائد

بھنڈی صحت کے لیے مفید حیران کن فوائد

110 views

کھانے کے معاملے میں ہر شخص کی پسند ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کچھ لوگ بھنڈی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لیس دار ہونے کی وجہ سے اسے نا پسند کرتے ہیں جبکہ صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس کے فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے۔

صبحین عماد

ماہرین نے طبی فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیا ہے۔ امریکا میں غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس

سمیت دیگر غذائی اجزابھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اورگردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاو کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا

باعث بنتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی کو چاہے سالن کے طور پر استعمال کیا جائے، تیل میں تلا جائے یا پھر اس کا اچار بنا کر کھایا جائے اس کے فوائد سے استفادہ

حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بیماریوں سے بہتر تحفظ

بھنڈی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کہلانے والے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے والے ہمارے جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط

بناتے ہیں۔علاوہ ازیں، وٹامن سی کی بدولت اس نظام کو خون کے سفید خلیات بنانے میں بھی مدد ملتی ہے جو بیماریوں کے خلاف ’’دفاعی نظام کے سپاہی‘‘

بھی کہلاتے ہیں۔ بھنڈی میں زنک اور کیلشیم کی بھی معمولی مقداریں موجود ہوتی ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے صحت بخش غذا کا درجہ بھی رکھتی ہیں۔

بھنڈی ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ کا نام بھی ہے جو ریشے (فائبر) اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے۔ کولیسٹرول میں کمی: بھنڈی نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے

کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول میں بھی کمی لاتی ہے کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بھنڈی میں کولیسٹرول تو بالکل بھی نہیں ہوتا جب کہ چکنائی کی بہت ہی معمولی مقدار پائی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *