زیادہ چائے پینے والے ہوجائیں خبردار،پڑ سکتے ہیں جان کے لالے

زیادہ چائے پینے والے ہوجائیں خبردار،پڑ سکتے ہیں جان کے لالے

229 views

پاکستان کا شمار دنیا بھر میں زیادہ چائے استعمال کرنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر ہوتا ہے ۔پاکستان میں چائے پینے کے لیے کسی موسم اور کسی وقت کی قید نہیں ہے یہ وہ مشروب ہے جو کبھی بھی کہیں بھی پیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں چائے کا استعمال ہر موقعے پر ضروری جز کی طرح تصور کیا جاتا ہے۔

صبحین عماد

عام طور پر چائے کے عادی افراد دن بھر میں دو کپ سے لے کر بیس کپ تک روزانہ پیتے ہیں اور ہر بار چائے پی کر چاک و چوبند ہو جاتے ہیں- مگر اتنی

زیادہ مقدار میں چائے کا استعمال ان کے بہت ساری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے۔

آئرن کی کمی

آئرن ہمارے جسم کا ایک لازمی جز ہے اور یہ خون کے سرخ ذرات کی تیاری کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جس کی ضرورت آئرن سے بھرپور غذا کے

استعمال سے پوری کی جا سکتی ہے مگر اس غذا کے ساتھ اگر چائے کا استعمال کیا جائے تو چائے آئرن کو جسم کا حصہ نہیں بننے دیتی اور اس کے جسم

میں ائرن کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

بھوک نہ لگنا

بھوک کا ختم ہو جانا انسانی جسم کے لیے خطرے کی گھنٹی کی طرح ہے چائے ویسے تو اپنے اندر کسی حد تک غذائیت بھی رکھتی ہے مگر وہ جسم کی تمام

ضروریات کی تکمیل نہیں کر سکتی ہے مگر زیادہ چائے کا استعمال معدے پر ایسے اثرات مرتب کرتا ہے جس کے سبب بھوک لگنا بند ہو جاتی ہے اور انسان

کا معدہ ٹھیک سے کام نہیں کر سکتا ہے۔

دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ

دل کے دورے کے خطرات چائے کا ایک جز کیفین بھی ہوتا ہے جو کہ بلند فشار خون کا باعث بنتا ہے اور اس کا براہ راست اثر انسان کے دل اور اس سے

جڑی شریانوں پر پڑتا ہے جس کے سبب دل کے دورے کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نیند کی کمی

چائے انسان کے لیے بے خوابی کا باعث بنتی ہے چائے کے عادی افراد کے خون میں کیفین کی مقدار بڑھنے کے سبب جسم کے ہارمونل نظام پر اثر پڑتا ہے۔

جو کہ اس کو بے چینی ، اور کم خوابی میں مبتلا کر سکتے ہیں ایسے افراد کی نیند نارمل افراد کے مقابلے میں کافی کم ہو جاتی ہے۔

ذیابطیس کی علامت

زیادہ چائے کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے بہت زیادہ چائے پینے والے افراد چینی شامل کرتے ہیں جس کے سبب ہر ایک کپ کے

ساتھ خون میں چینی کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جو کہ جسم کے لیے مسائل کا سبب بنتی ہے اور ذیابطیس جیسی خطرنا ک بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

بہت زیادہ چاءے کا استعمال گھر کے اخراجات میں اضافے کا سبب بھی بن جاتی ہے لیکین یہ بھی حقیقت ہے کہ چائے گھر کے بجٹ میں ایک ایسا خرچہ ہے

جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس کے باوجود پتی چینی اور دودھ کی مد میں ایک بڑے خرچے کا باعث بنتی ہے۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *