کراچی میں فیکٹری کی عمارت گرگئی ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی میں فیکٹری کی عمارت گرگئی ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے

79 views

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے

ہونے کا خدشہ ہے تاہم دو زخمیوں کو رسیکیو کرلیا گیا ہے۔

افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملازمین فیکٹری میں موجود تھے۔تاہم اطلاع ملنے پر سائٹ ایسوسی ایشن کی امدادی ٹیمیں اور دیگر ریسکیو اداروں کے

رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ ملبے تلے متعدد فیکٹری ورکرز کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سے رابطہ کرکے

شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت

کو ہدایت کی کہ فوری طور پر انتظامیہ کو متحرک کیا جائے اور کوشش کر کے مزدوروں کی جان بچائی جائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ لمیٹڈ کی

انتظامیہ کو بھی متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *