ملک میں کورونا کے بعدایک بار پھر پولیو مہم کا آغاز

ملک میں کورونا کے بعدایک بار پھر پولیو مہم کا آغاز

49 views

ملک بھر میں آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صبحین عماد

پاکستان بد قسمتی سے ایسے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں اب تک پولیو مکمل طور پر ختم نہیں ہو پایا اور یہی وجہ ہے کے آج بھی پاکستان میں پولیو مہم

چلائی جاتی ہے جس میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو پلایا جاتا ہے لیکن پچلھے 7 ماہ سے دنیا کورونا کی وبا میں جکٹری ہوئی تھی جس کی وجہ سے 7 ماہ

بعد ایک بار پھر پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔مہم کے دوران 5 سال سے کم 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ، سندھ میں 92 لاکھ، خيبر پختونخواميں 67 لاکھ، بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ اور گلگت بلتستان میں 2لاکھ 39 ہزار بچوں

کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 3 لاکھ اور ریاست آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

ملک کو ٹائپ ون کے 72 اور ٹائپ ٹو کے 62 پولیو کیسز سامنے آنے جیسی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے کوارڈینیٹر رانا صفدر کہتے

ہیں کہ مسقبل محفوظ بنانے کے لیے عوام بھر پور ساتھ دیں۔رانا صفدر کہتے ہیں کہ اس وقت پولیو وائرس کا رسک جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود

ہے وہ اپنے بچوں کو اس ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم میں ویکسینیشن کے دوران کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بھی تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *