سروں کی ملکہ، ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ ۔۔

سروں کی ملکہ، ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ ۔۔

71 views

کروڑوں دلوں پر راج کر نے والی دنیا بھر میں مشہور سروں کی ملکہ ،ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94 ویں سالگرہ مناءی جارہی ہے ۔ نورجہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔ میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

1935انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹارکیا فلم گل بکاﺅلی میں کمال کی اداکاری نے اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور یہی وہ فلم

تھی جس سے بطور گلوکارہ بھی ان کی شہرت اور مقبولیت کا آغاز ہوا۔

میڈم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا

اہم حصہ ہیں۔چھ دہائیوں پر محیط فنی سفرمیں انہوں نے 26 بھارتی اور پاکستانی فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے اور مجموعی طور پر ایک ہزارسے زائد

فلموں کے لیے غزلیں اورگیت گائے۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔ملکہ ترنم نورجہاں 23

دسمبر  2000کو دنیا سے رخصت ہوئیں اور کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *