شاہین شاہ آفریدی کی لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں

شاہین شاہ آفریدی کی لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں

100 views

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچادی، ٹی20 چیمپئن شپ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئینٹی کے ایک میچ میں ہیمپشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی تباہ کن سپیل سے چار

کھلاڑی کو پولین بھیج دیا۔

شاہین آفریدی نے آخری چار کھلاڑی جون سمپسن، سٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو کلین بولڈ کیا، انہوں نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 19

رنز کے عوض چھ وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹی20 کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے جبکہ آفریدی کی بھرپور کارکردگی کی بدولت ہمپشائر

بھی چھ لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *