نابینا سیرین جہانگیر کا جادوئی سحر غیر ملکی فنکاروں پر طاری

نابینا سیرین جہانگیر کا جادوئی سحر غیر ملکی فنکاروں پر طاری

80 views

بصارت سے محروم 14 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سیرین جہانگیر نے اپنی جادوئی آواز کے ذریعے بین الاقوامی فنکاروں کا اپنا گرویدہ بنالیا۔

غانیہ نورین

موسیقی انسان کی طبعیت پر خوشگوار اثرات چھوڑتی ہے اور اس کا موڈ بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔مگر میٹھی اور مدھم آواز میں گائی موسیقی انسان

کے ذہنوں میں نقش چھوڑ جائے تو اسے روح کی غذا کہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مقبول ترین شو ’بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ‘میں ہوا جہاں 14 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی

گلوکارہ نے اپنا جادو جگایا۔

بریٹنز گاٹ ٹیلنٹ میں جب 14 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سیرین جہانگیر نے جب پیانو کی دھن پر اپنی آواز سر بکھیرے تو مقابلے میں موجود

شرکاء کے دل جھوم اٹھے۔ کانوں میں رس گھولتی سیرین جہانگیر کی سحرانگیز آواز نے سب کو اشکبار کردیا۔ میزبان اور ججز بھی سیرین کی سریلی آواز پر

مدحوش ہوگئے تھے۔

شو کے دوران سب پر سکوت طاری تھا، ہر ایک کے آنکھوں سے آنسو رواں تھے، ہر ایک دل جھوم اٹھا تھا، مدھم اور سریلی آواز کی بدولت سیرین جہانگیر

کو جادوئی اور منفرد خطابات سے نوازا گیا ۔ سیرین جہانگیر کی دل جوئی پرفارمنس کے اختتام پر ججز نے کھڑے ہوکر داد دی۔

سیرین جہانگیر کون ہیں؟؟

بصارت سے محروم 14سالہ سیرین جہانگیر وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور برطانیہ اور یورپ میں تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق ان کے

ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کی پوتی ہیں۔ وہ پاکستانی اداکار ایلے خان اور عظیم گلوکار محروم جنید جمشید کی کزن بھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *