بھارت ایک بار پھر شرمندہ،نیپال کا نیا سیاسی نقشہ نصاب میں شامل

بھارت ایک بار پھر شرمندہ،نیپال کا نیا سیاسی نقشہ نصاب میں شامل

50 views

نیپال نے اپنا نیا سیاسی نقشہ نصاب میں شامل کرکے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا۔ سیاسی نقشے میں بھارت سے متنازع تین اہم علاقے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نام نہاد سیکولر ملک بھارت کو شرمندگی کا سامنا ، پڑوسی ملک نیپال نے بھارتی دباؤ کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنے نظر ثانی شدہ سیاسی نقشے کو اسکولوں

کے نصاب میں باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ نیپال نے اپنے سیاسی نقشے میں ان علاقوں کو شامل کیا ہے جس پر بھارت اپنی حکومت کادعوی کرتا تھا تاہم

نیپال نے انہی علاقوں کو اپنے سیاسی نقشے میں شامل کر کے مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ نے رواں سال 13 جون کو اپنا نیا سیاسی نقشے کی منظور کیا تھا ، جس میں تین اہم علاقوں کو بھی شامل کیا گیا تھا جس پر

بھارت اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *