نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،مریم نواز

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،مریم نواز

66 views

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

غانیہ نورین

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اے پی سی اجلاس سے پہلے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق جبکہ نائب صدر مریم نواز کی طرف سے

ملاقات کی تردید نے ن لیگی رہنماؤں کے اختلافات میں سوال کھڑے کردیے۔

کیس کی سماعت کے بعد صاحفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ ڈنر ہوا یا نہیں، اسکا کوئی علم نہیں، سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو حل کرنے دیں، سیاسی قیادت کو بھی نہیں

جانا چاہیے۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے، لیکن جب تک کرونا ہے ان کا

آپریشن نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف کا امیون سسٹم کمزور ہے۔ ان کا ادویات کی مدد سے علاج کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی گزشتہ دنوں عسکری قیادت سے ملاقات کی تصدیق

کردی۔لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات آل پارٹیز

کانفرنس سے پہلے ہوئی، اِس ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *