نرم بولیں،دل و زبان کو نرم رکھیں ،کرکٹر عابد علی ۔۔

نرم بولیں،دل و زبان کو نرم رکھیں ،کرکٹر عابد علی ۔۔

40 views

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور عالمی ریکارڈ بنانے والے عابد علی نے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے دل اور زبان نرم بنائے ہیں، ہم انہیں سخت کیوں بناتے ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عابد علی کا کہنا تھا کہ دل و زبان کو نرم رکھیں تاکہ دونوں جگہ سے آپ کو مثبت چیزیں ملیں اور آپ

ﷲ کی مخلوق کی خدمت کر سکیں۔ نرم بولیں، تعمیری سوچ رکھیں۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا تھا

جس میں انہوں نے سنچری بنائی تھی اس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

عابد علی ون ڈے کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *