اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر کیش مارجن کی شرط نرم کر دی۔

اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر کیش مارجن کی شرط نرم کر دی۔

40 views

بینک دولت پاکستان نے اشیا ساز اور صنعتی شعبوں کی مدد کے لیے بعض اقسام کے خام مال کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط نرم کر دی ہے 

تاکہ ان اداروں کی استعداد مزید بڑھائی جائے جس کے بعد وہ کورونا وائرس کے بعد کے دور میں معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ابتدا میں کیش مارجن کی شرط 2017ء میں 404 ایچ ایس کوڈز پر اور بعد ازاں 2018ء میں مزید 131 اشیا پر نافذ کی گئی تھی تاکہ بیشتر صارفی مصنوعات

کی درآمد محدود کی جائے اور نمو کو فروغ دینے والی زیادہ اشیا کی درآمد کے لیے گنجائش نکالی جائے۔

اشیا سازی کے شعبے اور دیگر اقتصادی زمروں کو کورونا سے درپیش چیلنجوں کے پیشِ نظر، اور اس حوالے سے متعدد کاروباری اداروں اور تنظیموں کے

مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی شرائط کا دوبارہ جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ 106 اشیا/ ایچ ایس کوڈز پر سے یہ شرط ہٹا دی جائے۔

ان اشیا پر سے کیش مارجن کی شرائط ہٹانے سے کاروباری اداروں کے نقد رقوم کے بہاؤ اور سیالیت میں مدد ملے گی کیونکہ درآمدات کے عوض کیش

مارجن کے تحت بینکوں کی تحویل میں پہلے سے رکھی رقوم انہیں دستیاب ہو جائیں گی، اور یہ رقوم نمو اور ترقی کے کاموں میں استعمال ہوں گی جس سے

معیشت کو فائدہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نمو اور ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے صنعتوں اور کاروباری اداروں کو سہولتیں دینے کی غرض سے پُرعزم ہے، اور بحیثیتِ مجموعی

اشیا سازی اور صنعتی سرگرمی میں تعاون کے لیے درکار مزید اقدامات کو تیار ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *