سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا ،حکومت نے صاف اعلان کردیا ۔۔

سرعام پھانسی کا قانون نہیں بن سکتا ،حکومت نے صاف اعلان کردیا ۔۔

19 views

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سر عام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیاہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی ہے ،

عمران خان نے کہا کہ عالمی معاہدوں کے باعث ایسا قانون کیسے بن سکتا ہے

۔شیریں مزاری کا کہناتھا کہ زیادتی کے کیسز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،

زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے ، ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو دیکھے گا ۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو موٹر وے پر خاتون کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم شفقت کو تو گرفتار کر لیاہے تاہم دوسرا مرکزی ملز م عابد ابھی تک فرار ہے ۔

اس واقعہ کے بعد عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے

تاہم اب حکومت کی جانب سے اس مطالبے پراپنا موقف واضح کر دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *