سی سی پی او کے کے کھوتے کا بچہ کہنے پر پولیس افسر دلبرداشتہ ہوگئے۔۔

سی سی پی او کے کے کھوتے کا بچہ کہنے پر پولیس افسر دلبرداشتہ ہوگئے۔۔

236 views

سی سی پی او لاہور کی جانب سے گدھے کا بچہ کہنے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ پولیس افسر مستعفی

ایک آفیشل میٹنگ کے دوران سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے پولیس افسر کی سرزنش کی اور انہیں ” کھوتے کا بچہ “ کہہ کر مخاطب کیا جس پر اس پولیس

اہلکار دلبرداشتہ ہو گیا اور عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر” فہد افتخار ورک“ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” میں انہیں میرے والد کی بے عزتی کرتے ہوئے برداشت نہیں کر سکتا ،

وہ برداشت سے باہر تھا ۔“فہد نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب پولیس کے میڈیا سیل کو قائم کرنے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے

اور ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کرنے والے فہد افتخار سی سی پی او

اور دیگر حکام کو میٹنگ کے دوران بریفنگ دے رہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا.

 تاہم سی سی پی او لاہور کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ واقعہ حقائق کے برخلاف اور من گھڑت کہانی ہے ، کسی افسر کی توہین نہیں کی گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *