کراچی میں بجلی کا بحران کم ہونے کی کوئی توقع نہیں۔۔

کراچی میں بجلی کا بحران کم ہونے کی کوئی توقع نہیں۔۔

53 views

کراچی والے بجلی کی بحالی اور فراہمی کی ہر امید چھوڑ دیں کیوں کہ اس ماہ بھی بجلی کا بحران ایسے ہی رہے گا تفصیلا ت کے مطابق

کراچی میں بجلی کابحران رواں ماہ کم ہونے کی کوئی توقع نہیں، کے الیکٹرک نے گیس پریشر کو جواز بناتے ہوئے بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا، گیس کا

پریشر30 ستمبرکے بعد ہی بہترہونے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع نے بتایاکہ کمپنی کو گیس فراہم کرنے والی سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی وجہ سے بندہیں جبکہ دیگر فیلڈ سے

بھی گیس کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے اور گیس فیلڈ سے فراہمی 30 ستمبرکے بعد بہترہونے کاامکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بھی 125 کروڑ روپے کی نادہندہ کے الیکٹرک کو کراچی کی ضرورت کے مطابق 180 سے 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی

جارہی ہےتاہم گیس پریشر میں کمی بدستور ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک ذرائع نے بتایاکہ آج شہرمیں بجلی کی طلب 3 ہزارمیگاواٹ ہے

لیکن انتظامیہ نے طلب پوری کرنے کے بجائے گیس پریشرمیں کمی کوجواز بناتے ہوئے بجلی کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے

اور تقریبا800 میگاواٹ کاشارٹ فال پوراکرنے کےلیے دن اور رات کے اوقات میں شہر بھر میں 3 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

جس سے کراچی کے شہریوں کا رہنا مشکل ہوگیا ہے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *