آرمینیا میں آذربائیجان سے جھڑپوں کے بعد مارشل لاء کا نفاذ

آرمینیا میں آذربائیجان سے جھڑپوں کے بعد مارشل لاء کا نفاذ

99 views

آرمینیا نے آذر بائیجان کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے بعد مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اور تمام افواج اور نیم فوجی دستوں کو نقل وحرکت کا حکم دیا ہے۔

العریبیہ نیوز کے مطابق آرمینیا نے آذربائیجان کی مسلح افواج پر متنازع علاقے ناگورنو قراباغ میں گولہ باری کا الزام لگایا ہے جبکہ باکو حکومت کا کہنا ہے

کہ آرمینیا کی فورسز پر فوج اور شہری اہداف پر حملہ جوابی کارروائی ہے۔ گزشتہ رات سے شروع ہوئی آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو قرہباخ

کے متنازع خطے میں جھڑپوں میں اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جھڑپ کے بعد رمینیا کے وزیراعظم نیکول پشینیان نے مارشل لا کے نفاذ کا

اعلان کیا ہے اور تمام افواج اور نیم فوجی دستوں کو نقل وحرکت کا حکم دیا ہے جبکہ دوسری جانب آذربائیجان کے کچھ علاقوں میں بھی مارشل لا کا اعلان کیا

گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئف نے کہا کہ وہ اس خطے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

خیال رہے کہ ناگورنو قرہباخ کا خطہ بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا تسلیم شدہ حصہ ہے لیکن سنہ 1994 میں ختم ہونے والی جنگ کے بعد سے اس کا

کنٹرول نسلی آرمینیائی باشندوں کے پاس ہے۔

ترکی کا آذربائیجان سے حمایت کا اعلان

ترکی نے اس لڑائی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور آرمینیا پر زوردیا ہے کہ وہ جارحیت سے باز آجائے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن

نے اس کے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں آرمینیائی عوام پر زوردوں گا کہ وہ اپنی قیادت کے مقابلے میں اپنا مستقبل اپنے ہاتھ میں لیں۔ان کی قیادت

انھیں تباہی کی جانب لے جارہی ہے اور وہ لوگ بھی جو اس کو ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ ہم پوری دنیا سے بھی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں

کہ وہ آذربائیجان کا جارحیت اور سفاکیت کے مقابلے میں جنگ میں ساتھ دیں۔

پاکستان کا بھی آذربائیجان کی حمایت کا اعلان

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان نے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کا

اعادہ کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمینیا افواج کی آذربائیجان کی شہری آبادی پر شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اس پورے خطے کا امن و

سلامتی داو پر لگ سکتا ہے، کشیدگی میں خاتمے کےلیے آرمینیا اپنی فوجی کارروائی فوری بند کرے، وگرنہ پاکستان آذربائیجان کیساتھ کھڑا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *