ATTa

آٹے کا حصول عام شہریوں کے لیے خواب بن گیا

151 views

ملک مین بڑھتے ہوئے آٹے کے بحران اور عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وہ ہی بات یاد آجاتی ہے کہ اب تو اتنی بھی میسر نہیں میخانے میں جتنی چھور دیا کرتے تھے پیمانے میں۔

صبحین عماد

پشاورمیں سرکاری آٹے کا حصول عام آدمی کے لیے ناممکن ہو گیا، 20 کلو تھیلے کا سرکاری ریٹ 860 روپے تو مقرر کیا گیا ہے لیکن اس قیمت پر آٹا

دستیاب ہی نہیں۔ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 1300سے بڑھ کر 1350 روپے کا ہوگیا ہے، سرخ آٹے کا تھیلا 1250روپے اور 85 کلو کی

بوری کی قیمت 6ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کا کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

پشاور میں آٹے کی بڑی مارکیٹ میں صرف 6 دکانداروں کو سرکاری آٹا دیا جا رہا ہے، معاون خصوصی اطلاعات کہتے ہیں بعض افراد آٹے کی مصنوعی قلت

پیدا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب سے بھی فائن آٹے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں پنجاب سے لائے جانیوالے آٹے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈھائی سو سے تین سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، شہریوں کا کہنا

ہے کہ سرکاری آٹے کے معیار کو بہتر کرنے سمیت دستیابی کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہیئں تاکہ مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *