ارطغرل غازی ڈرامے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

ارطغرل غازی ڈرامے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

77 views

اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔

ارطغرل غازی‘ تاریخ کا بہترین ڈراما ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جس دنیا

بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں رمضان المبارک میں اس سیریز کو

سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان میں اس سیریز کے خوب چرچے رہے اور دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی اس ڈرامے نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے جبکہ ترک اداکاروں

کو پاکستان میں موجود مداحوں کی جانب سے بھی خوب پیار دیا گیا اور ترک اداکاروں نے بھی اس پیار کا شکریہ ادا کرتے پیغام دیے اور حال ہی مین ڈرامے

میں نظر آنے والے دووان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

Dirilis Ertugrul best dramatic work

تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ اپریل سے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا۔

مسلم تاریخ سے شغف رکھنے والے پہلے ہی اس سیریز کے دلدادہ ہیں اور تقریباً پوری دنیا کو اس ڈرامے نے اپنی جانب راغب کیا ہوا ہے۔’ارطغرل غازی‘ کی

تحریر و تخلیق کار محمت (محمد) بوزدک ایک منجھے ہوئے فلم ساز ہیں۔

انہوں نے کمال مہارت سے روایتی اسلامی عقائد کو اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر بُرائی کے خلاف لڑنے والے ہیرو کی کہانی کے ساتھ ملا کر جس طرح اس

سیریز کے ذریعے پیش کیا ہے وہی اس کی کامیابی کی کنجی ہے۔

خیال رہے کہ اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ابراہیم ایرن کے مطابق یہ ڈرامہ 60 سے

زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جا رہا ہے۔اب تک دنیا کے 78ممالک میں یہ سیریز دیکھی جا رہی ہے جس میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *