حکومت کا دلیپ کمار کی خاندانی حویلی اور گھر خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا دلیپ کمار کی خاندانی حویلی اور گھر خریدنے کا فیصلہ

92 views

خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکارہ یوسف خان عرف دلیپ کمار کا گھر کپور خاندان کی حویلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دلیپ کمار کے دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ

آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے

کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو

دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے مشہور ومعروف اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان جو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں ان کا تعلق پشاور خیبر

پختونخوا سے تھا اور پشاور میں موجود ان کی خاندانی حویلی اور آبائی گھر آج اسی حالت میں موجود ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *