منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف نیب کی گرفت میں

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف نیب کی گرفت میں

261 views

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سرداراحمدنعیم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا کیس میں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت میں اپوزیشن لیڈر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جہاں عدالت کی جانب سے ضمانت

خارج کرنے کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ نیب کی جانب سے گرفتار کرنے پر ن لیگی کارکنان نے شدید نعرے

بازی کرتے ہوئے پولہس سے ہاتھا پائی بھی کی۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا

ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کو گرفتار کروایا ۔ یہ نقصان پہنچانہ چاہتے ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا ، مریم اورنگزیب

نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر گرفتار کیا ،وہ لوگ جو نالائق ہیں ،کرپٹ ہیں ،چور ہیں

ان سے کوئی نہیں پوچھتا ،ان کا جواب کوئی نہیں پوچھتا جنہوں نے آٹا ،چینی اور اربو کھا لیے ،اپکو فخر ہونا چاہیے کہ اپکی قیادت دلیر ہے ،آپکو فخر ہونا

چاہیے کہ اپکا قائد نواز شریف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی کی شروعات آج سے ہوئی جاتی ہے جس میں دم ہے روک کر دکھاو۔

خیال رہے کہ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *