کراچی میں دھماکے :دہشت گردی یا حادثہ

کراچی میں دھماکے :دہشت گردی یا حادثہ

3066 views

شہر قائد ایک بار پھر دھماکوں سے گونجنے لگا ہے دو روز میں دو الگ الگ مقامات پر دھماکے ہوئے جس میں جانی اور مالی نقصان بھی دیکھنے میں آیا لیکین سوال یہ پیدا پہوتا ہے کہ کیا یہ پھر سے دہشت گردی کی کوئی لہر ہے یا دونوں ہی دھماکے کسی حادثے کی وجہ سے پیش آئے؟

صبحین عماد

کراچی کے علاقے کیماڑی میں گزشتہ روز بھی دھاکا ہواتھا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل

میں نصب تھا جبکہ آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکا 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔

عمارت کے گراؤنڈ فلور پر نجی بینک اور 3 دکانیں بھی قائم ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ناصرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر

تباہ ہوگئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

دھماکے کے 19 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 5 دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں

سے 2 کی شناخت ہوگئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز تھے۔

تاہم ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ دھماکا قدرتی گیس کا ہے، جائے وقوعہ سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، زخمیوں میں سے

بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہےکہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔ تاحال ابتک کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ

دھماکا قدرتی تھا یا سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت کی گئی دہشت گردی ۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *