کراچی:مسکن چورنگی کے قریب دھماکا، 3افراد جاں بحق اور 15زخمی

کراچی:مسکن چورنگی کے قریب دھماکا، 3افراد جاں بحق اور 15زخمی

2159 views

کراچی مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ کی حالات نازک ہے۔ 

غانیہ نورین

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکہ ہوا، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر

دیا گیا، جن میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکا مسکن چورنگی پر واقع 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا اور عمارت کے نیچے ایک نجی بینک بھی واقع ہے۔

دھماکا ایک عمارت میں موجود بینک میں ہوا ہے، جس سے بینک اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچاہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس

پھیل گیا جبکہ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ نے

زخمیوں کیلئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *