راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
عالمی وباء کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بے روزگار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کی راہیں ہموار ہوگئی، خیلجی ممالک کی جانب سے پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلئے نئی ملازمتوں کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
غانیہ نورین
جان لیوا وائرس کی وباء کے بعد دنیا بھر کی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا تھا، بیرون ممالک میں پھنسے افراد بھی بیروزگار اور شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے
تھے۔ تاہم سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پاکستانیوں کیلئے نئی ملازمتوں کے مواقع کا اعلان کردیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق پاکستان بیورو آف امیگریشن نے رواں ماہ اکتوبر کے پہلے 20 دنوں میں بیرون ملک ہزاروں نوکریوں کے لیے بھی اجازت نامے جاری
کیے ہیں۔ جبکہ صرف گزشتہ پانچ روز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 1167 نوکریوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو اجازت نامے
جاری کیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کو مواصلات کے شعبے بالخصوص سڑکوں کی مشینری کے ٹیکنیشنز، فورمین، لیبر، ٹرک ڈرائیورز اور عام مزدور درکار
ہیں۔ جبکہ جن ملکوں نے پاکستان سے افرادی قوت طلب کی ہے ان میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔
بیورو آف امیگریشن پاکستان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جن شعبوں میں افرادی قوت کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ان میں میڈیکل کے شعبے میں
فارماسسٹ، انیستھیزیا کے ماہرین، فزیو تھراپسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن، جنرل اور فرسٹ ایڈ نرسز (مرد و خواتین) شامل ہیں۔
معذور افراد کی دیکھ بھال اور ان کے زیراستعمال مشینری کے ٹیکنیشنز کے لیے بھی نوکریوں کے مواقع موجود ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے لیے الیکٹریشن، اے سی ٹیکنیشن، زرعی ماہرین، جنرل لیبر، مستری، پلمبر، فورمین، ڈرائیورز، خانسامہ اور کئی دیگر
کیٹیگریز کے ماہرین شامل ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Schools reopening: Shafqat Mehmood memes storm social media rava.pk/ur/2021/01/15/schools-… #ShafqatMehmood… twitter.com/i/web/status/13500…
Everything you need to know about 5G. rava.pk/ur/2021/01/15/everythi… #5G #technology #cyber #smartcities #Smart5G #ravapk… twitter.com/i/web/status/13500…
Pak vs SA: PCB announces Pakistan Test squad for series against South Africa rava.pk/ur/2021/01/15/pcb-anno… #PAKvSA… twitter.com/i/web/status/13500…
Turkey drought: Istanbul could run out of water in 45 days rava.pk/ur/2021/01/15/water-dr… #Turkey #Istanbul #Erdogan… twitter.com/i/web/status/13500…
Indonesia earthquake kills at least 35, injures hundreds rava.pk/ur/2021/01/15/indonesi… #Indonesia #EarthQuake #BreakNews… twitter.com/i/web/status/13500…
Your email address will not be published. Required fields are marked *