کراچی کے سیوریج کی بحالی پر 70ارب خرچ کرنے کا اعلان

کراچی کے سیوریج کی بحالی پر 70ارب خرچ کرنے کا اعلان

57 views

کراچی کے سیوریج کی ترقی اور بحالی پر 70ارب روپے خرچ ہوں گے اورکراچی کے سیوریج کا بڑا منصوبہ ایس تھری کا ایک یونٹ ٹی پی فور کورنگی کی تعمیرات اب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ یونٹ کے ذریعہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منوصوبہ کے فور کے 40میگاواٹ بجلی کا منصوبہ بھی سندھ کی پی پی پی یونٹ کررہی ہے ،جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو دو حصہ میں

تقسیم کرکے ، ایک حصہ کی یعنی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیری لاگت کا تخمینہ 34ارب روپے او رملیر ندی میں کنڈٹ لائن کی تعمیرات کے دوسرے حصہ کی

تعمیرات کا اندازہ 25ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ملیرندی پر 5ٹریک سیور کنڈیوٹ کی پروجیکٹ میں 22.74کلومیٹر لمبائی ہے، پروجیکٹ کے کنسلٹینٹ ٹیکنو انٹرنیشنل پرئیوایٹ لمیٹیڈ،فرم ایسوسی ایٹ ڈیلبو

ایس ایٹکیمز انٹرنیشنل برطانیہ کی کمپنی سے منسلک ہے این ای سی کنسلٹینٹ ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مالی امداد سے ایس تھری منصوبہ کی لاگت کا تخمینہ 36ارب روپے لگایا گیا ہے،جن میں اب

تک 10.80ارب روپے خرچ ہوچکا ہے روان مالی سال2020-21میں صرف پانچ کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے،جبکہ منصوبہ کے 25.50ارب روپے

درکار تھا،تین سال کا منصوبہ مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا

 لیکن پانچ سال سے ذائد گزر چکا ہے منصوبہ اب بھی ایک سال سے کام بند ہے،جبکہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے ہاتھوں ٹی پی تھری ماری

میں 77ملیکن گیلن یومیہ کا ایک منصوبہ کا افتتاح 22جولائی 2018ء کیا تھا۔ اس کے بعد ہارون آباد ٹی پی 1 اور مارپور میں واقع ٹی پی تھری کی تعمیرات

التواء کا شکار ہے کنٹریکٹر پاک اوسس لمیٹیڈ نے ست روفتاری کی وجہ تاحال منصوبہ کا کئی حصے مکمل نہ ہوسکاجبکہ ٹریٹمنٹ پلان محمود آباد کی زمینوں

پر غیر قانونی قبضہ ختم نہ کرانے کی وجہ تعمیرات اور ٹریٹمنٹ کی بحالی کا کام مکمل بھی تعطل میں ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ کے حکام کا کہناتھا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی کریک 180ملین گیلن یومیہ اب ورلڈ بینک کی ٹیم اس منصوبہ پر 20ارب روپے مالی امداد

فراہم کریں گی۔

 واٹر بورڈ نے منصوبہ کی 300ایکٹرزمین کا قبضہ حاصل کیا ہے دلچسپ امریہ کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میںایس تھری پروجیکٹ ستمبر

2007کو پہلی پی سی ون 7982 ملین روپے منظوری دی گئی بعدازاں چھ سال بعد 2013ء میں اس کی لاگت کا تخمینہ 17ارب روپے لگایا گیا تھاجو بڑھ

کر36ارب 11کروڑ 74لاکھ59ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *