پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے عظیم قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ودائم رہے گی

پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے عظیم قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ودائم رہے گی

46 views

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے عظیم قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ودائم رہے گی۔

غانیہ نورین

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو گوجرانوالہ اور مارالہ کا دورہ کیا، کور ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ

میں ، انھیں کور کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مارالہ ہیڈ ورکس کے قریب فیلڈ ٹریننگ ایریا

میں جاری فوجی دستوں کی مشق کا مشاہدہ کیا ،ایونٹس کا دورہ کیا اورروایتی کاموں کی جنگی مشقوں اور طریقہ کار کو سراہا۔

مشقوں میں شریک فوجیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تربیت پیشہ ورانہ قابلیت کا خاصہ ہے جو جنگ

کے دوران صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے عظیم قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ودائم رہے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا

بھی دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کی سہولت کے لئے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوویڈ 19 پر قابو پانے اور قیمتی جانوں کو بچانے میں آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو بھی سراہا۔

گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *