چند سالوں میں پاکستان بھی گیس سے ہوسکتا ہے محروم

چند سالوں میں پاکستان بھی گیس سے ہوسکتا ہے محروم

121 views

پاکستان جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے ونہی پاکستان خوش قسمتی سے ان چند ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہیں جن کے پاس قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں ۔

صبحین عماد

لیکن جوں جوں وقت گزر رہا ہے ملک مزید مہنگائی اور معاشی بحران کا شکار ہوتا جارہا ہے ونہی دوسری جانب پاکستان میں گیس بحران بھی جنم لینے لگا

ہے۔ پاکستان کی عوام جو پہلے ہی ملک میں بجلی اور پانی کے بد ترین مسائل سے دوچار تھی اب گیس کے بحران نے عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکل بنا

دیا ہے۔

عام طور پر پاکستان میں موسمِ سرما آتے ہی گیس کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور قیمت کی بات کی جائے تو موجودہ حکومت نے گذشتہ حکومت کی جانب

سے ایل این جی کے معاہدوں پر کافی تنقید کی ہے۔

ایک طرف حکومت ملک میں تعمیراتی سیکٹر میں ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں سیکٹر کو مراعات بھی دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب یہ

اطلاعات بھی ہیں کہ حکومت گیس کے نئے کنیکشن دینے پر پابندی لگا رہی ہے؟مگر وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر اس حوالے سے

کہتے ہیں کہ مشکلات ہیں مگر پابندی کوئی نہیں۔

دنیا بھر میں پائپ کے ذریعے گیس گھر پر آنا ایک لگژری ہوتی ہے۔ عموماً سلینڈر یا دوسرے ذرائع سے گیس دی جاتی ہے۔

ہمارے ملک میں 27 فیصد صارفین کو پائپ کے ذریعے گیس ملتی ہے، تقریباً 27 سے 28 فیصد ایسے لوگ ہیں جو ایل پی جی پر چلتے ہیں اور باقی لوگ

دیگر قسم کے ایندھن استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں گیس کے باقی ذخائر کے بارے میں ندیم بابر نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی نئے بڑے ذخائر دریافت نہیں

ہوئے تو آئندہ بارہ سے چودہ سال کی گیس رہ گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ دس سے بارہ سال میں کوئی بڑی دریافت نہیں ہوئی اور گذشتہ پانچ برسوں میں ملک میں 90 ذخائر دریافت ہوئے۔ گذشتہ دو

برسوں میں اس حکومت کے دور میں 26 دریافتیں ہوئی ہیں مگر ان سب کا حجم بہت کم ہے مگر ندیم بابر کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے نا امید نہیں کیونکہ

پاکستان میں اس حوالے سے ابھی بہت پوٹینشل ہے۔

وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ رواں برس سردیوں میں ملک میں گیس کی قیمت بالکل نہیں بڑھائی جائے گی اور اس

مالی سال کے آخر یعنی جون 2021 تک صارفین کو موجودہ قیمت پر ہی گیس فراہم کی جائے گی۔

ندیم بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت گذشتہ دور کے مقابلے میں عالمی منڈی سے کہیں سستی گیس خرید رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال قدرتی گیس

کے صارفین کے بلوں میں گیس کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس سال سردیوں کے موسم میں ملک میں گیس کی کمی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *