پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں ،وزیر صحت سندھ کا پیغام

پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں ،وزیر صحت سندھ کا پیغام

60 views

پولیو مرض سے متعلق اور اس کی آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عالمی انسداد پولیو دن کے سلسلے میں اہم پیغام جاری کردیا۔

صبحین عماد

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب صرف دو ممالک میں پولیو کا مرض رہ گیا ہے، بدقسمتی سے اس میں ایک ہمارا ملک ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں سے پولیو کا

خاتمہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے انسداد پولیو مہم میں اپنا قومی و مذہبی فرض نبھائیں۔

پولیو ورکرز کو سرہاتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حالیہ برساتوں کے دوران پولیو ورکرز نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی اور مہم کو متاثر نہیں ہونے

دیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو عوام سے اپیل کرتے ہوءے کہا کہ آئیندہ پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور ملک کو پولیو سے پاک کریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *