پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ سیریز، کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ سیریز، کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

53 views

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سریز کیلئے عوام کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی گئی۔

غانیہ نورین

عالمی وباء کورونا وائرس کے کالے بادل چھٹنے کے بعد کھیل کے میدان بھی ہموار ہونے لگے، کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ اب شائقین کو بھی کھیل کا لطف  اٹھانے

کا بھی موقع ملے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران شائقین کرکٹ کو اسٹڈیم آنے کی اجازت ہوگی جبکہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی

فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹٰیم رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز

کی میزبانی کرے گی۔ شاہین اور کیویز کے مابین میچوں کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کےمابین پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبر، دوسرا میچ

20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ

3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *