کراچی آرٹس کونسل : ” محسن انسانیت کانفرنس “ کا انعقاد

کراچی آرٹس کونسل : ” محسن انسانیت کانفرنس “ کا انعقاد

57 views

کراچی آرٹس کونسل میں جشن ولادت رسول ﷺ کی مناسبت سے دو روزہ ” محسن انسانیت کانفرنس “ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف نعت خوا نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے جشن ولادت رسول ﷺ کی مناسبت سے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ ”محسن

انسانیت کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب قرآن ناز ل ہورہا تھا حضور پاک اُسے دھراتے تھے ۔

موجودہ دور کا المیہ ہے کہ آج کا دانشور قرآن کو اپنی مرضی سے سمجھانا چاہتا ہے ،قرآن کو صاحبِ قرآن کے بغیر درست طریقے سے نہیں سمجھا جاسکتا ۔

ہماری پارلیمنٹ ایف اے ٹی ایف کی خوشنودی کے لئے قانون سازی کرتی رہی اتنا جھکنے کے باوجود کامیابی نہیں ہوئی ۔اسلام پر یقین رکھیں۔ اسلام آپ کو

سربلند کرتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزراءاور سیاستدان رات بھر ٹی وی اسکرینوں پر ایک دوسرے کو جھوٹا قرار دیتے ہیں ،ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ،سب کو سچا

مانتے ہیں۔ محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ عشق اور عقیدے پر بات کبھی مکمل نہیں

ہوسکتی۔

زمانہ طلب علمی میں مائیکل ہارٹ کی ”سو بڑے آدمی“ کا مطالعہ کیا ۔ہم تو عقیدت میں اپنے نبی کو مانتے ہیں لیکن غیر مسلم بھی دلائل کی بنیاد پر دنیا کی

سب سے بڑی شخصیت قرار دیتے ہیں ۔

اب تک کے بڑے بڑے جنگجو میرے نبی کو جنگی حکمتِ عملی کا سب سے کامیاب سپہ سالار سمجھتے ہیں۔ دنیا کے بڑے جرنیلوں کی کتابیں پڑھ لیں وہ سب

سے بڑا سپہ سالار اسے قرار دیتے ہیں جس کا کوئی ہتھیار نہیں تھا ۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی ایک عرصے سے محسن انسانیت کانفرنس کا انعقاد کرتا آرہا ہے ہمارا مقصد یہی

ہے کہ نوجوان نسل کو کیسے دین کی طرف راغب کیا جائے ،سب سے مضبوط بات یہ ہے کہ ہم اپنے عقیدے میں پختہ ہیں۔ یہ ایک مسلم معاشرہ ہے ، آج یہاں

ملک کے معروف علماءو مشائخ ایک ہی چھت تلے جمع ہیں ۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہاکہ کائنات میں کوئی روشنی نہ ہوتی اگر مصطفی کی روشنی مقصود نہ ہوتی، اللہ کا احسان ہے ہمیں اپنے محبوب کا امتی قرار

دیا، ہمارا ایمان تب تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک ہم روحِ زمین کے ہر مسلمان کو اپنے پیغمبر کا امتی نہیں سمجھتے۔

محسن انسانیت کانفرنس کا افتتاح معروف قاری اکبر مالکی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا جبکہ معروف نعت خواں صدیق اسماعیل نے اپنی خوبصورت آواز میں

پیارے آقا کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

دو روزہ محسن انسانیت کانفرنس کے پہلے روز مفتی منیب الرحمان ،مفتی محمد نجیب ،مفتی زبیر عثمانی، علامہ رضی جعفر، محترمہ نرگس رحمن،مولانا اسد

تھانوی ،مفتی احمد افنان، فیصل نقشبندی ،اسد ایوب، صبیح رحمانی نے سیرت نبویّ پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *