ناقابل شکست فائٹرخبیب کا فتح کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

ناقابل شکست فائٹرخبیب کا فتح کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

55 views

روسی نژاد مسلمان فائٹر خبیب نورماگومیدوو نے امریکی فائٹر جسٹن گیتجے کو مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غانیہ نورین

روس سے تعلق رکھنے والے مسلمان  فائٹر خبیب نورماگومیدوف اکھاڑے میں ہمیشہ ناقابل شکست رہے ، انہوں نے 2008ء میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو

کیا تھا ،انہوں نے 29 فائٹس لڑی اور ہر مقابلہ میں سرخرو رہے۔

Khabib

وہ اپنے آخری فائٹ میں بھی کامیاب رہے، خبیب نے پہلے ہی راؤنڈ سے حریف کھلاڑی جسٹن گیتجے پر ایک کے بعد ایک حملہ کیا جس کے بعد دوسرے ہی

راؤنڈ میں جسٹن گیتجے کو زیر کردیا اور میچ میں فاتح قرار پائے۔

میچ کے اختتام پر خبیب نے مکسڈ مارشل آرٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی آخری فائٹ ہے ، میرے والد میرے کوچ تھے اور والد

کی وفات کے بعد کسی اور کی کوچنگ میں کریئر کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے حبیب کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فتح کے ذریعے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے کوچ اور استاد تھے۔

خبیب نے بتایا کہ’ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میری آخری لڑائی ہوگی اور جب میں کسی

کو زبان دے دوں تو میرا اس پر پورا اترنا لازم ہے‘۔خبیب کا کہنا تھا کہ میں یو ایف سی انتظامیہ سمیت اپنے ٹیم میٹس کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ رہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *