لو بسکٹس کا تعلق کسی فرنچ کمپنی سے نہیں ہے:کمپنی کی وضاحت

لو بسکٹس کا تعلق کسی فرنچ کمپنی سے نہیں ہے:کمپنی کی وضاحت

188 views

لُو بسکٹ بنانے والی کمپنی کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کا فرانس یا فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

غانیہ نورین

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمونل میکرون کے اسلام مخالف بیان کیخلاف سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت مسلم دنیا میں فرانسیسی

مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جہاں فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنوعات کی تصاویر ہورہی ہے جس میں لو بسکٹ بنانے والی کمپنی

کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ کی تصویر بھی زیرگردش ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین مذکورہ کمپنی کا تعلق فرانس سے جوڑ رہے ہیں جس کے بعد کمپنی نے فرانس سے کسی بھی قسم کے تعلق پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Image

سماجی روابط کی مقبول ویب سائٹ فیس بک پر کمپنی وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کمپنی کا کہناتھا کہ ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان میں

تیار کردہ کانیٹیننٹل بسٹکس کمیٹڈ اور لو بسکٹس کا تعلق نہ ہی کسی فرنچ کمپنی سے ہے اور نہ ہی اس کی ملکیت کے حقوق فرانس کے پاس ہیں۔

کمپنی نے اپنے بیان میں آخری پیغمبر رسولﷺ کی شان میں کیے جانے والے حالیہ گستاخانہ فعل کی پرزور مذمت بھی کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *