پشاور: دیرکالونی مدرسے میں دھماکا ،8 افراد شہید

پشاور: دیرکالونی مدرسے میں دھماکا ،8 افراد شہید

34 views

پشاور کے علاقے دیرکالونی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد فوری طور پر شہید ہوگئے جبکہ 112 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد کے مدرسے میں دھماکے میں 8 بچے شہید جبکہ 112سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال

منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جو مدرسے میں ہی تعلیم حاصل کررہے تھے۔

دھماکہ کی شدت بہت زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی،دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی عمل جاری

تھا، پولیس ذرائع کے مطابق 112 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا

جارہا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ  ایک مشکوک شخص کو بھاری بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔

پشاور پولیس کے مطابق  دھماکے میں 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد تھا۔

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پشاور واقعے پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مدرسے پردہشت گرد حملے سے گہرا صدمہ ہوا ہے، وہ

متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ذمہ دار دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد

صحتیابی کی دعا کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرجمیل اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کےمحمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا  واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے

نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ محموخان نے پولیس کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل

مذمت اور ظالمانہ قدم ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے

کی ہدایت دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *