فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر شعیب اختر بھی برہم

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر شعیب اختر بھی برہم

80 views

فرانس میں پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کے سابق کھلاڑی شعیب اختر بھی برہم ہوگئے، صدر ایمونل میکرون کو منہ توڑ جواب دیدیا۔

غانیہ نورین

فرانس میں اللہ کے حبیب ، صادق و آمین ، آخری نبی رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کیخلاف پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا میں مسلمان سرآپا احتجاج ہے

بڑی تعداد میں مسلمان فرانسیسی صدر سیمونل میکرون کے بیان اور گستاخانہ اشاعت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ ساتھ ہی اسلام کی جھنڈے کی بلندی

اور رسول اللہﷺ سے بھرپور محبت کا بھی ثبوت دے رہے ہیں۔

فرانس سے احتجاجاً تاجر برادری نے مصنوعات کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے وہیں کھیل کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی فرانسیسی صدر

کے بیان پر شدید الفاظوں میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی فرانس کے صدر ایمونل میکرون کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی

ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ اسلام امن ہے، تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا

ہے جبکہ انہوں نے فیس بک پر بھی یہ پیغام شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے تینوں اکاؤنٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *