جنت کی وادی آج بھی لہو لہو ہے

جنت کی وادی آج بھی لہو لہو ہے

161 views

ظلم کی انتہا ہوگی ،ستم گر رہنما ہونگے، صدائیں گونجتی ہوں گی ،مگر ہم بے زباں ہوں گے۔

صبحین عماد

کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور

اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ظلم کرنے والے نے ظلم کی انتہا کردی لیکن کشمیریوں نے

بھی صبر کی مثال قائم کی اور جھکنے سے بہتر حق کے لیے موت کو گلے لگانا بہتر سمجھا ۔

بھارت اپنی جارحیت اور ظلم سے باز نا آیا اور ایسا ہی ایک عمل بھارت نے 5 اگست 2019 کے دن آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کیا جب اُس نے کشمیریوں

سے اُنکی شناخت ہی چھیننے کی کوشش کی۔

Indian army using 'Kashmiri women's humiliation' as instrument of war | Eye  Pakistan

بھارت نے یہ گھناؤنا عمل کرکے کہ اپنے لیڈر جواہر لال نہرو کے اُس وعدے کو بھی توڑا جو اُس نے اقوام متحدہ اور اپنے ملک میں مختلف مقامات پر کیا تھا۔

اس وعدے میں اُس نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں رائے شماری کروائے گا۔ رائے شماری تو کبھی نہیں کروائی گئی البتہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ثابت

کرنے کی کوشش ضرور کی گئی۔

بھارتی عمل سے جہاں انکا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا تو دوسری طرف کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں بھی سنا گیا۔

بھارت ہر کوشش کر رہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جائے تاکہ باہر کی دنیا کو علم نہ ہو سکے کہ وہ وادی میں کیا ظلم ڈھا رہا ہے۔ جیسے ہی پاکستان

کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے تو دوسری طرف بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت شروع کر دیتا ہے جس میں وہ نہتے

شہر یوں کو نشانہ بنا تا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے پاکستان کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کر تا ہے لیکین ہر بار بھارت کو منہ کی

کھانی پڑ جاتی ہے۔

بھارت اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔ 22ہزار920عورتوں کو بیوہ، ایک لاکھ 7ہزار 802سے زائد بچوں کو یتیم

جبکہ 11ہزار219عورتوں کی آبرور یزی کی گئی۔

 

Kashmir: There exists an entire range of methods to kill Kashmiris, running  them over is the latest

پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کے حق خودِرادیت کےلیے دنیا میں آواز بلند کرتا آرہا ہے مگر 5 اگست کے بعد سے تو پاکستان نے کوئی ایسا فورم نہیں

چھوڑا جہاں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک نہ پہنچائی ہو۔

پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے بہت اچھی طرح واقف ہے اور وہ جتنا بھی ظلم کر ے وہ کشمیریوں سے اُنکی شناخت نہیں چھین سکتا۔

کہتے ہیں نہ ظالم چاہے جتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو اُسکے ظلم کو زوال ضرور آتا ہے اور ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مِٹ جاتا ہے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔

Kashmir crisis: what's going on and why does it matter? | Euronews

اس دن پوری دنیا کو یہی پیغام دیا جائے گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی

جنگ آخری سانس تک لڑتا رہیگا اور کشمیر کو اس کی آزادی دلوا کر رہے گا ،ظلم کرنے والے ظلم کرتے رہ جائیں گے ااور سہنے والے کمال کر دکھائیں

گے ۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *