پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرےگی

35 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی ہے۔

غانیہ نورین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے خطرات کم ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے جہاں پاکستان کی جانب رخ کیا

ونہی قومی کرکٹرز بھی بیرون ملک جانے کیلئے تیاری پکڑ لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز

کھیلے جائیں گے۔ تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *