وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

44 views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان نے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی جبکہ دہشتگردی

کے حالیہ واقعات پر بھی تفصیلی غور اور مشاور ت کی گئی ۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے اپنی جانیں قربان کرنے

والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *