پنجاب : کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر جلد بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب : کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر جلد بند کرنیکا فیصلہ

88 views

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبہ پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غانیہ نورین

ملک کے 11 بڑوں شہروں اور علاقوں میں کورونا ٹیسٹوں کے مثبت آنے کی شرح 2 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پنجاب کے تین اضلاع

میں کاروباری سرگرمیاں محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری کردی اعلامیے کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں گی تاہم

میڈیکل اسٹورز، ٹائروں اور پھلوں کی دکانیں، تندور اور آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوریئر سروس، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بھی 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے اور اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد

اسٹاف کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں

اور مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تفریح گاہیں اور پارک بھی

شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے اور کھلے رہیں گے۔ حکام کی

جانب سے کورونا کی روک تھا کیلئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، دکانوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا ہے۔ خلاف وزری کرنے

والے کو جرمانہ ہوگا۔ ماسک کے حوالے سے دفعہ 144 کی پابندی کا نفاذ دو ماہ کے لیے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *