عوام کیلئے بری خبر،گیس کا بدترین بحران کا امکان

عوام کیلئے بری خبر،گیس کا بدترین بحران کا امکان

85 views

ہوشیار ، خبردار، وزیرتوانائی نے عوام کو بری خبرسنادی، ملک کا آئندہ سالوں میں گیس کا بدترین بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

غانیہ نورین

مہنگائی کے ستائے عوام اب اللہ کی طرف سے عطا کردہ نعمت سے بھی محروم ہوگئے، موسم سرما کے آغاز سے ہی قبل ملک میں گیس کے بحران کا خدشہ

ظاہر ہونے لگا۔ دالیں ، گوشت، دودھ ، انڈے ، سبزیاں اور پھل تو عوام کی پہنچ سے دور ہی تھیں تاہم حکومت نے اب قدرت کی طرف سے عطا کردہ گیس کو

بھی عوام سے دور کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ

میں رواں سال ہی مقامی گیس کم ہو جائے گی، گیس کی کمی کو درآمدی گیس سے پورا کرنے میں وقت درکار ہے،پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ، چوری

چھپانے اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلیے بنائی گئی ہے، سندھ میں عوام کو پی پی کی حکومت نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، راشد خلجی، ندیم صدیقی، جی ڈی اے کے ارباب

غلام رحیم، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والے گیس کے بحران سے متعلق نون لیگ اور پیپلز پارٹی والوں سے سوال کیا جائے کہ گیس کے ذخائر

دریافت کیوں نہیں کیے، یہ تو پی ٹی آئی نے آکر نئے بیس بلاکس کے آکشن کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *