ابھی نندن سے متعلق بیان:پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کی کوشش

ابھی نندن سے متعلق بیان:پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کی کوشش

80 views

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انڈین پائلٹ ابھینندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا گمراہ کن ہے اور پاکستانی  فتح کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔

غانیہ نورین

جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی  پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈاہے۔ کل ایک ایسابیان دیا گیا جس میں حقائق کو

مسخ کیا گیا۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے منفی بیانات کے قومی سلامتی پر اثرات ہوتے ہیں۔یہی بیانیہ انڈیا کی شکست کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم سب کو انتہائی

ذمہ داری سے آگے بڑھنا ہوگا۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فتح کو دنیا میں تسلیم کیا گیا اور انڈیا نے اس شکست کی وجہ کو رفائل طیاروں کی عدم دستیابی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے انڈین پائلٹ کی رہائی کو پوری دنیا نے سراہا۔ انڈیا نے جارحیت کی اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

وہ باردو جو پاکستان کے شہریوں پر پھینکنے آئے تھے بدحواسی میں خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کو اعلانیہ دن کی روشنی میں جواب دیا۔ ’دشمن کے دو جہاز مار گرائے اور ان کے پائلٹ کو گرفتار کیا۔ انڈیا کے خلاف واضح فتح

ملی۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ایک منظم ادارہ ہے، اس کی قیادت اور رینک اینڈ فائل میں فرق نہیں ڈالا جا سکتا، یہ دونوں ایک ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *