ابھی نندن سے متعلق بیان پر ایاز صادق نے وضاحت پیش کردی

ابھی نندن سے متعلق بیان پر ایاز صادق نے وضاحت پیش کردی

373 views

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ابھی نندن سے متعلق دیئے گئے بیان پر وضاحت جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا۔

غانیہ نورین

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ اور نیوز ٹی وی چینلز کی سرخیوں بننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یوٹرن لے لیا۔

انہوں نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کرچلایاگیا،ابھی نندن کو چھوڑنا غلط فیصلہ تھا،ابھی نندن

پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں،حملہ کرنے آیا تھا، اس کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔

پارلیمانی لیڈرکی وزیراعظم سے میٹنگ ہونی تھی ،وزیراعظم نے وزیرخارجہ کواجلاس میں بھیج دیا،وزیراعظم کی کیا سوچ تھی ،کس سے ہدایت لے رہے

تھے؟،وزیراعظم کس ملک سے ہدایت لے رہے تھے؟،کیاوزیراعظم مودی سے براہ راست رابطے میں تھے؟،کیادباوؤتھا،وزیراعظم نے ہم سے شیئرکرنا

مناسب نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے کہلوایاابھی نندن کوفوری رہاکرناہے، جب وزیرخارجہ سے کہلوایاتو وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی

تھیں،وزیراعظم اپوزیشن کا سامنا نہیں کرسکتے تھے ۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا تھا کہ ابھینندن کی تو بات ہی نہ کریں۔ مجھے یاد ہے شاہ محمود قریشی صاحب بھی اس

میٹنگ میں تھے، جس میں وزیرِ اعظم نے آنے سے انکار کر دیا اور فوج کے سربراہ تشریف لائے۔

پیر کانپ رہے تھے، ماتھے پر پسینہ تھا، اور ہم سے شاہ محمود صاحب نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، اب اس (ابھینندن) کو واپس جانے دیں کیونکہ اگر ایسا نہ

ہوا تو رات نو بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔ ہندوستان نے کوئی حملہ نہیں کرنا تھا، صرف گھٹنے ٹیک کر ابھینندن کو واپس بھیجنا تھا۔

بعدازاں ایاز صادق کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا بوکھلا گیا ، ہرجانب سے بریکنگ نیوز کی آوازیں بلند ہوگئیں اور حسب معمول پاکستان کیخلاف زہراگلتا

بھارتی میڈیا ایک بار پھر جاگ اٹھا۔

دوسری جانب پاکستان میں ایاز صادق کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا جہاں سوشل میڈیا ن لیگی رہنماء کو غدار قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ

بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *