پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

60 views

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ان فٹ شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو جگہ دی گئی ہے۔

غانیہ نورین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عابد علی،

فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رﺅف اور موسیٰ

خان شامل ہیں۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے اس لئے

زمبابوے کیخلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعہ 30 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس کیلئے دونوں ٹیمیں

ہی اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *