پاکستانی سمندری حدود میں کھیلتے ہوئے ڈولفنز دو پوڈز (غول) کی مستیاں

پاکستانی سمندری حدود میں کھیلتے ہوئے ڈولفنز دو پوڈز (غول) کی مستیاں

57 views

پینٹروپیکل اسپاٹڈ ڈولفن کے دو بڑے گروپس کو کیمرے میں قید کرلیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے بورڈ ممبر زاہد میکر نے ڈولفںز کو پانی چھلانگیں لگاتے اور کھیلتے ہوئے فلمایا۔ پہلی ویڈیو 20اکتوبر چرنا آئی لینڈ کے جنوب

مغرب سفر کرتے ہوئے بنائی گئی،  ڈولفن کے پہلے جھنڈ میں 50 بالغ ڈولفنز کو دیکھا گیا۔

ڈولفن کا غول کشتی کے ساتھ ساتھ 20 منٹ تک آگے بڑھتا رہا۔ ڈولفنز کا دوسرا غول 26اکتوبر کو کراچی کے عبدالرحمن گوٹھ سے 80 ناٹیکل مائیل سمندر

میں دیکھا گیا۔  ڈولفںز کے پوڈ میں بالغ اور نوعمر ڈولفنز شامل تھیں۔

 انسانوں سے بے خوف ڈولفنز اس بار کشتی کے اس قدر قریب تھیں کہ عملہ انہیں چھو سکتا تھا۔ پینٹروپیکل اسپاٹڈ ڈولفن دنیا کے تمام ہی ٹراپیکل سمندر میں

پائی جاتی ہے۔ یہ ڈولفنز سمندر میں لمبی چھلانگیں لگانے میں ماہر ہوتی ہے، پاکستانی پانی ڈولفنز کی موجودگی بہترین میرین ایکو سسٹم کی نشاندہی کرتی ہے۔

پاکستانی پانیوں میں سیٹاسین کی 23نسلیں پائی جاتی ہیں۔آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں پینٹروپیکل اسپاٹڈ ڈولفن کم تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *