جشن عیدمیلادالنبیﷺ: گلی گلی سج گئی،شہرشہر سج گیا

جشن عیدمیلادالنبیﷺ: گلی گلی سج گئی،شہرشہر سج گیا

56 views

یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے، یہ کون سے شہہ بالا کی آمد آمد ہے۔۔۔ سرورکونین ، خاتمین النبین ﷺ ، صادق و آمین ، اللہ کے محبوب حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کے پرمسرت موقع پر شہرقائد کی گلیاں اور شاہراہیں دلہن کی طرح سج گئیں ، ہرجانب سے دوردوسلام کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

غانیہ نورین

رسول محترم حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے تمام جہانوں کیلئے سرآپا محبت و شفقت ، امن و سلامتی ہیں اسی لیے وہ رحمتہ للعاالمین ہیں۔ آپ ﷺ کے حالات و

کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔ دشمن اسلام کی جانب سے رسول کریم ﷺ کی شان اقدس پر پےدرپے حملے کے باوجود

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آقائے دوجہاں ﷺ کا جشن ولادت جوش وخروش سے منارہے ہیں۔

ملک بھر میں جشن عید میلادانبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ دیگر شہروں کی شہرقائد کی سڑکیں اور بڑی شاہراہیں برقی قمقموں سے سجادیا

گیا ہے۔نجی و سرکاری عمارتیں کو دلہن کی طرح سجادی گئی ہیں، گلی گلی کوچہ کوچہ ذکر رسول ﷺ سے گونج اٹھا جبکہ گھروں میں محفل میلاد اور درود

کی محفلوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

شہرقائد میں عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار

عقیدت بھی کر رہے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *