aamir liaquat

عامر لیاقت نے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کو ٹوک دیا

312 views

عامر لیاقت جو اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں چھائے رہتے ہیں لیکن اس بار انہیں مریم نواز کو مریم بی بی کہنا پسند نہیں آیا اور لیگی رہنما کو دوران گفتگو ہی روک دیا ۔

صبحین عماد

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو مریم بی بی کہہ کر

مخاطب کرنے سے منع کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی گفتگو کے دوران مریم نواز کو مریم بی بی کہہ کر پکارا تو تحریک انصاف کے رہنما عامر

لیاقت حسین نے انہیں ٹوک دیا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ مریم بی بی نہ کہا کریں، مریم بی بی ایک ہی ہیں، اسی طرح فاطمہ بی بی بھی ایک ہی ہیں۔اس پر اینکر پرسن نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ وہ

ہماری ثقافت کی وجہ سے کہہ رہے ہیں، وہ کوئی مذہبی حوالے کے طور پر نہیں کہہ رہے ۔

اس پر عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثقافت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم نواز کو محترمہ مریم صاحبہ، عزت مآب مریم صاحبہ کہہ کر پکارا

جاسکتا ہے وہ ہماری بھی بہن ہیں لیکن مریم بی بی نہیں کہنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *